موجودہ انتخابی نظام ڈیفالٹرز کا محافظ ہے: خرم نواز گنڈا پور

Dec 24, 2021

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام ڈیفالٹرز کا محافظ ہے۔عمران خان بھی تبدیلی کے نعرے پر قائم نہیں رہ سکے۔عوام پہلے کبھی اتنے مایوس نہیں تھے جتنے آج ہیں۔عوامی تحریک نے سیاست برائے ریاست کا شعور دیا۔سٹیٹس کو کی حامی قوتوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا۔احتساب کے بغیر جمہوریت فرعونیت ہے۔ اس عوام دشمن نظام نے صرف سیاسی فرعونوں کو پالا ہے اور آج تک پال رہا ہے۔اس عوام دشمن نظام کے حامی سیاسی فرعون آئین و قانون کو بلڈوز کرنا اپناحق سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے ٹھیک کہا تھا کہ یہ نظام نمک کی کان ہے۔نمک کی اس کان میں ہیرا بھی نمک بن جائے گا۔پڑھے لکھے محب وطن پاکستانی اس نظام سے تنگ ہیں۔70سالوں میں چہروں کے بدلنے کے سوا کچھ نہیں بدلا۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے کہاکہ اس نظام میں الیکشن ضمیر کی خرید و فروخت کا کاروبار بن گیا ہے۔یہ نظام داخلی و خارجی خودمختاری نگل گیا ہے۔کرپٹ سیاستدانوں نے سیاسی کارکنوں کو بھی کرپٹ کر دیاہے۔

مزیدخبریں