فنانس کی مضبو طی ،اے سی سی اے،انویسٹرز لاؤنج کے مابین شراکت داری 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس)اے سی سی اے( اور انویسٹرز لاؤنج)فینوکس پرائیویٹ لمٹیڈ کا ایک برانڈ(نے ایک شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد میں مالی شمولیت اور انویسٹر کی تعلیم کو فروغ دینا اور سیونگز، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، مالی اینالیکٹس اور اسٹاک ٹریڈنگ کے شعبوں میں افہام و تفہیم کو ترقی دینا ہے۔اس شراکت کا اعلان کراچی میں واقع اے سی سی اے کے دفتر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں کیا گیا۔ایونٹ میں دونوں اداروں کی لیڈرشپ بھی موجود تھی جس نے ملک میں فنانس کے پیشے کو مضبوط بنانے اور افراد کو اُن کے کیرئیر کو سپر چارج کرنے اور کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے سمجھ بوجھ کو بہتربنانے کی غرض سے عالمی معیار کی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے وسائل پیش کرنے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ، مجید اسلم نے کہا:’’مقامی وسائل سے فائدہ اٹھانے میں اور اْنہیں پیداواری استعمال کی جانب منتقل کرنے میں کیپٹل مارکیٹس اہم کردار ادا کرتی ہیں۔‘‘انویسٹرز لاونج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، باقر عباس جعفری نے کہا:’’ہمارا ہدف 10ملین سے زائد خاندانوں کو سرمایہ کاری سے متعلق مہارتوں کو ترقی دے کربہتر مالی زندگی فراہم کرنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن