ووہان(شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان نے اپنی1ہزار ویں چین-یورپ مال بردار ٹرین روانہ کر دی ہے۔مقامی ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق صوبے میں کاروباری اداروں کے ذریعے تیار کردہ الیکٹرانک آلات ، روزمرہ کی ضروریات اور وبائی مرض سے بچا کا سامان لیکر جانے والی ٹرین بدھ کی صبح شہر کے ووجیا شان اسٹیشن سے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے لیے روانہ ہوئی۔ووہان نے 24 اکتوبر 2012 سے اپنی پہلی چین-یورپ مال بردار ٹرین کے آ غاز کے بعد سے سرحد پار 29 روٹس تیار کیے ہیں، جو یوریشیائی براعظم کے 30 سے زیادہ ملکوں کے 70 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ووجیا شان اسٹیشن کے سربراہ ہو یی چھیا نگ نے کہا ہے کہ اسٹیشن کے تمام عملے نے ٹرینوں کا آ پر یشن یقینی بنانے کے لیے مشکلات خصوصا وقت کے دبا اور کام کے شدید بوجھ پر قابو پا لیا ہے۔ووہان نے9 مئی 2020 کو وبائی امراض سے بچا کا سامان لے جانے کے لیے اپنی پہلی خصوصی ٹرین سربیا کے بلغراد کے لیے روانہ کی تھی۔