لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکر ٹری نیئر مرتضی لون نے کہاہے کہ ملکی بدحالی کے اصلی ذمہ دار شریف اور زرداری خاندان ہے،وزیراعظم عمران خان سابقہ دورِ حکومتوں کی غلطیاں سدھارنے میں لگے ہوئے ہیں، پاکستان کو معاشی بدحالی کا شکار کرنیوالے سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا 2018 کے انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ملکی تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہو ئے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی ۔