انسانیت کی خدمت سب  کی ذمہ داری ہے: سارہ احمد 

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہ ہے کہ انسانیت کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی معاشرے کی فلاح کے لئے کئے جانے والے کاموں میں سوشل ورکرز کا کردار کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ  یونیسیف کی جانب سے سوشل ورکرز کے لئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہی تھیں۔ تربیتی ورکشاپ میں یونیسیف کے کنسلٹنٹس، محکمہ لیبر اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ویلفئیر کیلئے مختلف قوانین کے حوالے سے بحث کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...