چینی شہر شی آن میں کوویڈ-19 کی تازہ لہر کے باعث لاک ڈاون نافذ

Dec 24, 2021


شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی  کے دارالحکومت شی آن  میں کوویڈ-19 کی  تازہ لہر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہر بھر میں  جمعرات سیلاک ڈاون نافذ کردیاگیا ہے۔شی آن کے وبا کی روک تھام اور کنٹرول  کے ہیڈ کوارٹرز کی  جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  شہر بھر میں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے  کے دوران مجموعی طور پر 127 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی۔تمام مثبت کیسز کو تشخیص اور علاج کے لیے نامزد طبی اداروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جمعرات سے تمام رہائشی علاقوں، دیہات اور ورکنگ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ شہر سے باہر نہ نکلیں۔طویل فاصلے  کی مسافر ٹرانسپورٹ لائنز کو معطل کر دیا گیا ہے، سوائے مال بردار گاڑیوں کے جو وبا سے بچا کاسامان اور روزمرہ ضروریات کی اشیا کی ترسیل کررہی ہیں۔ ٹیکسیوں اور آن لائن مسافر اٹھانے والی گاڑیوں کو درمیانے اور زیادہ خطرہ والے علاقوں میں داخل ہونے یا شہر سے باہر سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں