روس اور چین ایک دوسرے پر بھروسے اورعالمی استحکام کے لئے کردار ادا کررہے ہیں:صدر پوتن

Dec 24, 2021


ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ   روس اور چین ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں اور ان کا تعاون بین الاقوامی  منظر نامے  پر استحکام کااہم عنصر ہے۔جمعرات کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران شِنہوا کی طرف سے  کئے گئے ایک سوال کے جواب  میں پوتن نے کہا کہ روس اور چین میں تزویراتی نوعیت کی جامع شراکت داری قائم ہے، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت وتجارت، توانائی، اعلی ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔پوتن نے کہا کہ یومیہ بنیاد پر یہ گہرا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے جو بین الاقوامی  منظر نامے پراستحکام کا اہم ترین عنصر ہے۔

مزیدخبریں