راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن 27 دسمبر کو جائے شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ راولپنڈی ایک دعاعیہ تقریب و جلسہ منعقد کر رہی ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن 24 دسمبر بروز جمعہ دن دو بجے ایک مشاورتی اجلاس بینظیر ہاؤس واقع میجر روڈ ایف الیون فور منعقد منعقد ہو گا ، گزشتہ روز انہوں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدیات دیں کہ وہ تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔جبکہ ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی مکمل تنظیم، ضلع راولپنڈی، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، جہلم، چکوال، اٹک کی مدر پارٹی اور تمام تحصیلوں کے صدور جنرل سیکریٹری اور انفارمیشن سیکرٹری اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔