راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ رشین کلچرسنٹرکی طرف سے اسلامی تہذیب وثقافت پرنمائش کا انعقادمذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ یہ بات پنجاب آرٹس کونسل اور رشین کلچرسنٹرکے اشتراک سے مکہ اورمدینہ کے عنوان سے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نادرونایاب نمائش کے انعقادپرپنجاب آرٹس کونسل اور رشین کلچرسنٹرمبارکبادکے مستحق ہیں، روسی ثقافتی قونصلر جنرل آندرے فیسون کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی سرزمین پر ہماری پہلی نمائش ہے جس میں ہم نے اسلامی ثقافت کا باغور مطالعہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس میں 25فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ آندرے فیسون کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم ہنگی کو فروغ وینے کے لیے یہ پروگرام منعقدکیا ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت کوفروغ دینے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔ ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ نمائش میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی خوبصورت میں عکاسی کی گئی ہے،جس میں روسی،ایرانی،پاکستانی طرز کے فن پارے رکھے گئے، روس میں اسلامی آرٹ کی ترویج خوش آئند ہے۔