میرپورخاص بارکونسل کے سالانہ انتخابات آج منعقد ہو ں گے

میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص بارکونسل میرپورخاص کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022آج منعقد ہو رہے ہیں جس کے لئے مکمل تیاریاں کر لی گئیں ہیں اس سال بارکونسل کے انتخابات  میں (فرینڈز پینلز ، پاکستان پینلز،اور شاہین پینلز ) کے مشترکہ اور( یونائیٹیڈ پینلز ،انڈیپنڈنٹ پینلز، اور ڈیموکریٹک پینلز ) کے مشترکہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔  سندھ بار کونسل سے تصدیق شدہ وکلاء ووٹرز لسٹ کے مطابق 654 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے آئندہ سال کے لئے اپنا گروپ کے عہدیداروں کا انتخاب کریں گے ، انتخابات 2022 کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں الیکشن کے حوالے سے بارکونسل اور کورٹ کمپلکس میں جشن کا سماں ہے ہر طرف مختلف وکلاء پینلز کے بینرز اور پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں اور وکلاء کی جانب سے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ڈور ٹوڈور انتخابی مہم بھی چلائی گئی ہے دونوں گروپوں کے امیدواروں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص انتخابات 2022 کے ریٹرننگ افسر معزز تھرڈ سینئر سول جج اوم پرکاش، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر معزز فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب اللہ سومرو اور معزز جوڈیشل مجسٹریٹ شیر محمد رند ہونگے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران دوپہر ایک بجے سے لے کر دو بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن