وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ینگ پارلیمینٹیرینز فورم کے نومنتخب عہدیدداروں کو مبارک باد

Dec 24, 2021


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ زین حسین قریشی،کنول شوذب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر چوہدری کو ینگ پارلیمینٹیرینز فورم کے الیکشن میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی فلاح و بہود کے منشور پر عمل پیرا ہے، ینگ پارلیمینٹیرینز فورم نوجوان ممبران پارلیمنٹ کی تربیت کیلئے اہم فورم ثابت ہو گا، واضح رہے کہ ینگ پارلیمینٹیرینز فورم کے انتخابات میں زین حسین قریشی کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں