میلسی میں 3 ارب 50کروڑ  کے منصوبوں پر کام کاآغاز ہوچکا:جہانزیب کھچی


میلسی (تحصیل رپورٹر ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی ، عالمگیر خان کھچی کی میلسی کے محلہ ادریس پورہ میں آمد ، مرکزی تاجر اتحاد کے بانی رہنما  وسیم احمد شیخ اور سید شیرازحسین کاظمی بھی ہمراہ تھے۔ محمد امین، محمد جمیل، محمد صغیر، محمد اختر،محمد ارسلان اور مہر مبشر سمیت دیگر  نے استقبال کیا، اس مو قع پر صوبائی وزیر  جہانزیب کھچی نے کہا کہ میلسی شہر اور گردونواح میں 3 ارب 50 کروڑ  روپے کے ترقیاتی  منصوبوں پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے جس سے علاقہ بھر کی سڑکیں، ٹف ٹائل، صاف پانی، سیوریج سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کرکے میلسی کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور محلہ ادریس پورہ کو بھی ماڈل علاقہ بنائیں گے اس کے علاوہ موبائل مارکیٹ، کالونی روڈ، ریلوے روڈ، قائد اعظم روڈ، ملتان روڈ، سائفن روڈ، کہروڈپکا روڈ اور وہاڑی روڈ پر سٹرکوں کی تعمیر جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہو ئے ہیں، اس موقع پر چوہدری عبدالصمد ،منیب احمد خان ،سید اظہر عباس بخاری،  میاں فہیم اقبال قاضی، جاوید خان جوئیہ، زبیر خان جوئیہ، اسلم خان یوسفزئی اور سہیل حسین نقوی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن