ایچ ٹی فوکس کمپنی فراڈ،بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرنے کا حکم


ملتان (نمائندہ خصوصی) ایچ ٹی فوکس کمپنی کے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرنے بین الاقوامی گروہ کو پکڑنے کیلئے حکم جاری کردایا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیموں نے مذکورہ گروہ کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔معلوم ہوا ہے اس ایپ کے ذریعے متاثرہ افراد کو لاکھوں روپے انویسٹمنٹ کرکے منافع دینے کا لالچ دیکر لوٹا گیا۔گزشتہ روز بھی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مزید چھ شکایات موصول ہوئیں ہیں۔اور نجی بینکوں سے متعلقہ افراد کے بارے میں ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔اور اکاؤنٹس سیل کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...