تعلیمی ادارے کی ترقی طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر منحصر ہے: منصور اکبر کنڈی 


 ملتان(خصوصی رپورٹر)فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی اور مستقبل میں مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی و تحقیقی ادارے کی ترقی و ترویج اس ادارے میں زیرتعلیم طلباء طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر منحصر ہے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ اس ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کا بھی بندوبست کیاجائے۔ جس سے طلباء کی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔  ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعوداختر نے   کہاکہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں اساتذہ و طلباء طالبات کی مشترکہ محنت سے ہر سال سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں، اہم موضوعات پر سیمینار کانفرنس و ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں محمد اویس ، ڈاکٹر مسعود اختر،ڈاکٹر محمد عرفان انور ، ڈاکٹر محمد رضا حمید ، ڈاکٹر محمد اویس ، ڈاکٹر سیف الرحمن اور مس رفعت عائشہ   تمام سمسٹرز کے طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن