ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سابق میئر و سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر(مرحوم) کی اہلیہ وزیر مملکت ملک محمدعامر ڈوگر، سٹی صدر پی ٹی آئی ملک عدنان ڈوگر اور بیرسٹر ملک محمدعثمان ڈوگر کی والدہ جو گذشتہ شب انتقال کرگئی تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ملک صلاح الدین ڈوگر پارک ڈیرہ اڈا میں قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پروزیرمملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ والدین کی ہدایت پر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور تازندگی جاری رہے گا۔ میں ملک بھر سے آئے ہوئے وزرائ،اراکین اسمبلی، علماء مشائخ اور بطور خاص اہلیان ملتان و جنوبی پنجاب ، تاجربرادری، سیاسی کارکنان، سماجی برداری، صحافتی برادری،وکلاء برادری، بلدیاتی نمائندوںکا اپنی اور اپنے خاندان کی جانب سے شکرگزارہوں کہ انہوں نے بہت بڑی تعداد میں ہمارے غم میں شرکت کی۔ جبکہ اس موقع وزیرخارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمودحسین قریشی اورجگرگوشہء غزالی زمان جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہرسعید کاظمی نے خصوصی دعا کرائی۔ قبل ازیں علامہ فاروق خان سعیدی نے والدین کی عظمت پر خصوصی خطاب کیا اور قاری محمد طاہرفاروقی اور قاری فیض احمد فاروقی نے ختم شریف پڑھا۔ جبکہ ایصال ثواب کی اس محفل میںڈوگربرادری کے عزیزواقارب ملک حاجی عبدالغفار ڈوگر،ملک ہادی ڈوگر، ملک محمداسلم ڈوگر،ملک آفتاب ڈوگر، ملک عباس ڈوگر،ملک الیاس ڈوگر، ملک جاوید علی ڈوگر، فیصل ڈوگر، فہد ڈوگر، ملک ظفر ڈوگر سمیت سابق وفاقی وزیرغوث بخش مہرایم این اے،سینیٹرچوہدری اعجاز احمد،ایم این اے لال چندمالی، ایم این اے سردار ذوالفقار،ایم این اے ریاض فتیانہ، ایم این اے عامرگوپانگ،ایم این اے ملک کرامت کھوکھر،ایم این اے ملک احمدحسین ڈیہڑ،سابق وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی ،ایم ایل اے عاصم شریف بٹ، صوبائی مشیروزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اخترانصاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ندیم قریشی، ایم پی اے ظہیرالدین خان علیزئی، مقبول بخاری‘ملک عاشق علی شجرا، خواجہ عامرفرید کوریجہ، علی رضا گردیزی، سابق ایم این اے ملک غفار ڈوگر، ڈی سی خانیوال آغاظہیرعباس شیرازی، سابق صوبائی وزراء پیرمعین الدین ریاض قریشی، چوہدری عبدالوحیدارائیں، سابق ایم پی ایزعباس علی انصاری، ڈاکٹرجاوید صدیقی، بابونفیس انصاری، سابق وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹرطارق محمودانصاری، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار،چیئرمین یونین کونسلزسلیم اللہ خان، ملک اصغر روکڑی، منورقریشی، شکیل اختر،ڈپٹی چیئرمین ملک ارشدڈوگر،زاہد قریشی، منوربھٹی، شیخ عمران ارشد، ملک سلیم بھٹہ،راؤ عبدالقیوم، ملک اسلم ڈوگر،رانا ریاست علی، خالدحسین قریشی، ملک یوسف رونگھا، زوارحسین بلوچ، سمیت شہریوں اور ملک بھر سے آئے ہوئے معززین کی ہزاروںکی تعدا د شریک تھی۔اس موقع پرالحافظ القاری محمدسعیداحمد نقشبندی نے تلاوت کلام پڑھی جبکہ ملک کے نامورنعت خواں منیرہاشمی، ببل مدینہ نبیل یوسف، عصیمی برادران سمیت عمردین، رانا مشتاق، محمدشوکت سعیدی، قاری عامر اور قیصر بھٹی، مہروی بردار عاصم گولڑوی، اوسامہ یوسف قادری نے ہدیہئ نعت مقبول پیش کیا۔ اس موقع پر ملک صلاح الدین ڈوگر(مرحوم)، ملک شوکت ڈوگر(مرحوم)، ملک لیاقت ڈوگر(مرحوم)، ملک عمران ڈوگر(مرحوم)، ملک شکور ڈوگر(مرحوم) اور اہلیہ ملک شکور ڈوگرمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے بھی دعاکی گئی.