لدھیانہ کی عدالت میں  دھماکہ ،3افراد ہلاک،4زخمی


لدھیانہ (مانیٹرنگ  ڈیسک+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر لدھایانہ کی عدالت میں زور دار دھماکے میں3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں دھماکہ ہوا۔ جبکہ موقع پر موجود ایک وکیل کا کہنا تھا کہ دھماکہ  دوسری منزل پر عوامی واش روم کے اندر ہوا۔ لدھیانہ کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے کہا کہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیموں نے دھماکے کی جگہ سے نمونے جمع کئے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ دھماکے کے بعد ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔ وہ شخص یا تو دھماکہ خیز مواد لے جا رہا تھا یا اس کے بہت قریب تھا۔  بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لدھیانہ کی عدالت میں دھماکے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میں نے دھماکے  کی جگہ پہنچ کر لوگوں کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ امن و امان کو سبوتاژ کرنے والوں کو کٹہرے  میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...