ایم کیو ایم پاکستان  رابطہ کمیٹی کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی اراکین کے ایک وفد نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترمیں صوبائی الیکشن کمشنرسعید گل اورریجنل الیکشن کمیشنر ندیم حیدر،علی اصغر سیال سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میںڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،خالد سلطان،زاہد منصوری اورحمید الظفرودیگر شامل تھے۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اندراج کی مہم کو خوش آئند قرار دیااوراپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی نہیں پہنچ سکا جبکہ عملہ کم اورغیر تربیت یافتہ ہونے کے باعث عملہ جس علاقے میں گیا وہاںصحیح طریقے سے اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکااور فارم 13کی کمی کی وجہ سے بیشتر خاندانوںکو فارم 13 نہیں دئے گئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں تصحیح کیلئے جو وقت بڑھایا گیا ہے وہ بھی بہت کم ہے جس کے باعث پورے کراچی میں ووٹر لسٹوںمیں تصحیح کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا ،لہذاایم کیو ایم پاکستان یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ووٹر لسٹوں میں اندراج،اخراج اور تصحیح کے عمل کو ایک ماہ کیلئے بڑھایا جائے اور تربیت یافتہ عملے کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی بات تفصیلی طور پر سنی اورمکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...