کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت تاریخی عمارت موہٹہ پیلس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے موہٹہ پیلس کے ورثا کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ادائیگی کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت موہٹہ پیلس اس کے ورثا سے لینے کے لیے پہلے بھی ادائیگی کر چکی ہے،اگر کوئی اعتراض ہے تو صوبائی حکومت ادائیگی کے لیے تیار ہے۔ موہٹہ پیلس کے ورثا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کبھی بھی مکمل ادائیگی نہیں ہوئی، موہٹہ پیلس پر جناح خاندان کے ورثا کاحق ہے اور وہی اس کے مالک ہیں۔ وکیل ورثا نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی اس سودے کو سنجیدہ نہیں سمجھا، ڈیل مکمل ہونے سے قبل کسی کو اثاثے استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوتا، لیکن اس کیس میں ٹرسٹ بنا کر بانیان پاکستان کے نوادرات استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت وقت کی کمی کے باعث 17 جنوری کے لیے ملتوی کر دی۔
موہٹہ پیلس کیس میں بڑی پیش رفت ورثا کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ادائیگی کی پیش کش
Dec 24, 2021