اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان کی امداد پر سلامتی کونسل کی قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا منظور ہونا خوش آئند ہے۔ ثابت ہوا افغان عوام کیلئے امداد سلامتی کونسل کی پابندیوں کے خلاف نہیں۔ قرارداد انتہائی نازک وقت پر سامنے آئی۔ افغان عوام کئی دہائیوں کے تنازعات کے باعث نقصان اٹھا چکے ہیں۔ قرارداد ضرورت مند افغان عوام کیلئے درست سمت میں مثبت قدم ہے۔
افغان عوام کی مدد : یو این قرار داد نازک وقت میں مثبت قدم ، پاکستان
Dec 24, 2021