لاہور ( سٹاف رپورٹر ) لاہور سے تبدیل ہونے والے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے 4 سالہ دور میں %181 فیصد سالانہ اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر 14650 ملین مالیت کی پلی بارگین کی گئیں۔ (اپریل 2017 سے دسمبر 2021) میں کل 80855ملین کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی گئی اور نیب لاہور کی انڈائریکٹ ریکوری میں سالانہ 1087 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں رواں سال کے دوران 20176 ملین کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی جاچکی ہے۔ شہزاد سلیم کے دور میں نیب لاہور نے 708 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں سالانہ 125 فیصد اوسط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔