ملتان (آئی این پی ) ملتان سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں اچانک فنی خرابی رپورٹ ہوئی جس کے بعد طیارے کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی ہوئی، بوئنگ777طیارے کے کارگوگیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے، کپتان نے فورا مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔