چیف سیکرٹری کی کل ملتان آمد ‘ تمام محکمے الرٹ

ملتان (خبر نگار خصوصی ) چیف سیکرٹری پنجاب کی کل 25 دسمبر کو ملتان آمد کے موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز واسا و بلدیاتی اداروں کے فیلڈ سٹاف کی 25 دسمبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ چیف سیکرٹری کے روٹس پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے گزشتہ روز ضلع کونسل کے لینڈ افسر امتیاز احمد چٹھ کی نگرانی میں پرانا شجاع آباد روڈ بلال چوک کائیاں پور چوک ناگ شاہ چوک اور بابر چوک سمیت مختلف علاقوں میں ضلع کونسل اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے سامان کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا معلوم ہوا ہے کہ چیف سیکرٹری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے علاوہ مختلف ہسپتالوں کرسمس بازاروں اور دیگر جاری منصوبوں کا وزٹ کرنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن