قائداعظم نے اپنی سیاسی بصیرت سے پاکستان کا قیام یقینی بنایا: ریحان عباس

Dec 24, 2021

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ڈائریکٹر حج پنجاب وزرات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ قائداعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی کی بنا پر پاکستان کے قیام کو یقنی بنایا وہ جانتے تھے کہ انگریز کے جانے کے بعد ہندو برصغیر کے مسلمانوں کو اپنا غلام بنا لے گا، اس لئے انہوں نے اپنی شبانہ و روز مشقت سے پاکستان حاصل کیا پاکستان عطیۂ خدا وندی ہے ہمیں اسکی قدرکرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمانان اعزا ز میں مرزا محمد اسلم بیگ، پروفیسر عبدالماجد وٹو، نعیم اقبال نعیم،رضوان اختر بھٹہ ودیگر شامل تھے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں