ہمارے حال کو تباہ کرنے والا گھر جانے کی تیاری کرے: مریم نواز

اسلام آباد (خبر نگار) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی  کی نذر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن