بستی اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)امیدوار ایم این اے پی ٹی آئی حلقہ این اے 157۔انجینئر وسیم عباس خان نے"نوائے وقت"سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کاضمنی الیکشن اورخیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست تحریک انصاف کے لیے ایک اور لمحہ فکریہ ہے میری وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں سے اپیل ہے الیکٹیبل اورجاگیرداروں سے جلد ازجلد جان چھڑائی جائے اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگ سامنے لائے جائیں۔