طلبہ و طالبات موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسزکے منفی اثرات سے بچیں:  راؤ ایوب انجم 

ملتان ( لیڈی رپورٹر )آکسفورڈ ہائی سکول غوث الاعظم روڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راؤمحمد ایوب انجم نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور کردار سازی پر خاص توجہ دیں اور سیرت النبیؐ،قائداعظم اور علامہ اقبال کے زریں اقوال پر عمل پیرا ہوکر نمایاں کامیابیاں حاصل کریں ہمارا ادارہ طلباء کی صلاحیتوں کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،طلبہ و طالبات موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسزکے منفی اثرات سے بچیں اور ڈسپلن کے تحت اپنی زندگی گزاریں تو ان کی زندگی میں نکھار آ جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ ہذا میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات  مثبت سرگرمیوں میں بھی ضرور حصہ لیں۔ 

ای پیپر دی نیشن