ملتان (نمائندہ خصوصی )تحصیل کبیروالہ کے علاقہ موضع سلار واہن کے متاثرہ شہری غلام شبیر نے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے محکمہ پولیس کے اہلکار کانسٹیبل احسن نواز نے عرصہ دراز سے میرج بیوروکے نام پر مبینہ طور پر اپنی سالیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے سلسلہ شروع کر رکھا ہے جہاں خوبرو لڑکیوں سے نکاح کراکے لوٹ مار کی جاتی ہے صرف یہی نہیں موصوف شرفاء کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے غلام شبیر نے کہا کہ احسن نواز نے 2020میں سمیجہ آباد کی رہائشی آمنہ اسلم سے میری شادی کرائی لیکن شادی کے چند روز بعد ہی احسن نواز اور اس کی سالی میری بیوی کو گھر لے جانے کے بہانے لے گئے بعدازاں انہوں نے مجھے فون کیا کہ میری بیوی کو ملک شوکت اور بابر رفیق نے ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا ہے جبکہ پریس کانفرنس میں غلام حر، سعید احمد،خضرعباس ودیگر بھی موجود تھے۔
پولیس کانسٹیبل پر خوبرو لڑکیوں کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنیکا الزام
Dec 24, 2021