ملتان (نمائندہ خصوصی )سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ تھانوں کے ایس ایچ او ز ودیگر عملہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں تو کئی گنا مسائل میں کمی آسکتی ہے اس موقع پر ایس پی سٹی راؤ نعیم شاہد، ایس پی صدراحمد نواز شاہ،جنرل سیکریٹری جنو بی پنجاب ذیشان صدیقی، سنیئرنائب صد جنوبی پنجاب حاجی ندیم قریشی، صدر مچھلی منڈی سعید احمد قریشی، صدر سبزی منڈی اعظم صابری، صدر غلہ منڈی راجہ مدثر قریشی ودیگر موجود تھے۔
تاجروں کے مسائل کا حل ، مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں:سی پی او
Dec 24, 2021