شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف لیبر کورٹ میں اپیل پرمبینہ قتل کی دھمکیاں

قصبہ گجرات(نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گجرات کے نواحی علاقہ گورمانی شرقی کے رہائشی خادم حسین جتوئی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سال2012 سے نجی شوگر مل میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھاکہ ہیڈ ایڈمن قاضی محمد عرفان نے میری ڈیوٹی شوگر مل کے فارم پر لگادی جہاں مجھ سے چوبیس گھنٹے کام لیا جاتا رہاچانک مجھے بنا کسی نوٹس اور واجبات کی ادائیگی کیے ملازمت سے نکال دیا اور میرا سوشل سیکورٹی کارڈ بھی چھین لیا گیا جس کے خلاف میں نے لیبر کورٹ میں اپیل کی ،عدالت کے حکم پر مجھے نوکری پر بحال کردیا گیا لیکن ہیڈ ایڈمن اور لیبارٹری منیجر ڈاکٹر ضیاء الحسن میری جان کے دشمن بن گئے اور مجھے مجبور کیا جانے لگا کہ میں نوکری چھوڑ دوں عدالت کے حکم کے باوجود میرے بقایا جات نہ دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن