گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر گرائمر اسکول کا سالانہ گولڈن ویک اختتام پذیر ہوگیا۔ گولڈن ویک میں کرکٹ ‘فٹبال‘ رسہ کشی‘ بیڈمنٹن‘ ڈرافٹ، تھری لگ ریس‘ میوزیکل چیئر، ٹیبل ٹینس اور دیگر کئی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ رسہ کشی مقابلہ نہم اور دہم جماعت کے درمیان ہوا جسے دہم جماعت نے جیت لیا۔ کرکٹ فائنل میں جماعت ہشتم کے اوپنر بیٹسمین بالاچ کی آخری گیند پر بلند و بالا چھکے نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ فٹبال فائنل میچ جماعت دہم اور چھٹی جماعت کے درمیان ہوا جماعت ششم فاتح رہی۔ اختتامی روز مہمان خصوصی ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی‘ سابق صدر آر سی ڈی کونسل و ماہر تعلیم خدابخش ہاشم، سنیئر صحافی و تجزیہ نگار سلیمان ہاشم‘ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول گوتری بازار دلمراد ساجد شامل تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید اور اسکول کے پرنسپل ناصر رحیم نے کہاکہ گوادر گرائمر اسکول میں گولڈن ویک ہر سال باقاعدگی سے ہوتا ہے اور ہر سال کھیلوں کے مقابلوں سے اسکول کو نئے ہیرو مل جاتے ہیں۔