علی پور چٹھہ(نامہ نگار )نہر لوئر چناب گوجرانوالہ روڈ پر واقع شیخ بلڈنگ میٹریل اینڈ ہارڈویئر سٹور پر دو ڈاکو آئے مالک شیخ کاشف سے اسلحہ کے زور ڈھائی لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دی جبکہ پولیس مقدمہ درج کر کے مدعیوں سے رابطہ بھی نہیں کرتی شہریوں نے ا سی پی او گوجرانوالہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔