پی ایم اے گوجرانوالہ کے الیکشن،لیڈی ڈاکٹرزنے تقریب کا اہتمام کیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ایم اے گوجرانوالہ کے الیکشن کے سلسلہ میں لیڈی ڈاکٹروں نے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا، جہاں پر یونٹی گروپ کی لیڈر شپ اور نامزد ارکان کابینہ کے علاوہ شہر بھر کی لیڈی ڈاکٹروں نے شرکت کی۔   اس موقع  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئیر گائنا کالوجسٹس ڈاکٹر ملکہ ثریا، ڈاکٹر نبیلہ بشیر، ڈاکٹر سعدیہ بختیار، ڈاکٹر للی کامران، ڈاکٹر روبینہ انور، ڈاکٹر روبینہ مظفر، ڈاکٹر عصمت فوزیہ،ڈاکٹر فرحانہ نعیم، ڈاکٹر سعدیہ علی چیمہ،ڈاکٹر نورین شاہد، ڈاکٹر فریحہ کاشف، ڈاکٹر لبنی خرم، ڈاکٹر آمنہ مرزا و دیگر نے ڈاکٹر آسیہ آصف کی بطور لیڈی نائب صدر نامزدگی پر یونٹی گروپ کی سربراہ ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ و دیگر حاضرین بشمول ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن، ڈاکٹر میاں زاہد محمود، ڈاکٹر آصف جاوید، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر محمد علی چیمہ کا شکریہ ادا کیا اور یونٹی گروپ کو آنیوالے الیکشن میں بھر پور ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔یونٹی گروپ کی طرف سے نامزد ارکان کابینہ صدر ڈاکٹر سجاد مصطفی، نائب صدر ڈاکٹر گلزار احمد، لیڈی نائب صدرڈاکٹر آسیہ آصف، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نئیر عمران حیدر، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عثمان غنی خواجہ،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بلال اعجاز چیمہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن