مصالحتی مرکز کے جج نے مقدمہ لڑائی کے فریقین میں صلح کرا دی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )مصالحتی مرکز کے جج طارق فاروق شاہ نے تھانہ صدر فاروق آباد اوگند میں لڑائی کے مشہور مقدمہ کے فریقین کے مابین صلح کرا دی ہے یہ مقدمہ گزشتہ آٹھ ماہ سے عدالتوں میں زیر سماعت تھا، مصالحتی مرکز کے جج نے اس مقدمہ کے دونوں فریقین کو طلب کر کے صلح کیلئے راضی کرلیا اور دونوں اطراف سے تحریری راضی نامہ جمع کرانے پر یہ مقدمہ خارج کردیا ہے۔ مقدمہ مدعی محمد طارق نے ملزموں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر غیر مشروط طور پر معاف کردیا۔

ای پیپر دی نیشن