جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوںگی پی ٹی آئی کی سیاست عوام کے بنیادی و اجتماعی مسائل کے حل کی سیاست ہے، اقتدار کی باریاں لینے والوں نے جس طرح ملکی وسائلوں کو لوٹا اس کے چرچے ملکوں ملکوں ہیں، حکومت نے محدود وسائل کے باوجود جس طرح عملی عوامی خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے، پنجاب میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہ ہے، وزیراعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اب اپنے گریبان میں جھانکیں۔