شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک کے رہنما و جنرل سیکرٹری مذہبی امور سینٹرل پنجاب یونس چشتی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے ملاقات کی ضلع شیخوپورہ میںمذہبی امور ونگ کے تنظیم سازی ، ضلع کی سیاسی وتنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے یونس چشتی نے کہاکہ عمران خان کی جرات سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کیلئے مثال سے کم نہیں ہے اپنی کوتاہیوں کو قومی اداروں پر ڈالنے کی روش کو ترک کر کے اپنی اصلاح کا جو عمل انہوںنے کیا ہے وہ لائق تحسین ہے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنے کے بعد اس کی وجوہات کو قوم کے سامنے لایا گیا ہے ماضی میں ہمیشہ الیکشن جیت جانے پر مبارکبادیں اور ہارنے پر دھاندلی کے الزامات لگاکر الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنایاگیا ہے جو کسی صورت بھی بہتر روش نہ تھی انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اور عمران خان نے ہر عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کھوکھلی جمہوریت ،ترقی نہیںبلکہ حقیقی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہونگے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے یونس چشتی کی ملاقات
Dec 24, 2021