صوبائی وزیر انسانی حقوق کا دورہ کوٹ رادھا کشن‘ کرسمس کی تقریب میں شرکت

Dec 24, 2021

کوٹ رادھاکشن+ قصور ( نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی کوٹ رادھا کشن آمد، کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگیسٹین نے نجی میرج ہال میں ہمراہ ایم پی اے یوتھے چوہان،چیئرمین میونسپل کمیٹی خالد بھٹی جاپانی ، پی ٹی آئی تحصیل صدر رانا تنویر حیات جوئیہ ، داؤد انیس قریشی، شہباز مغل، ڈاکٹر امجد ، عمران پرکاش و دیگر کیساتھ کرسمس کیک کاٹ کر کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اقلیتوں کو بھر پور تحفظ حاصل ہے ،اب تک صوبے کی سطح پر اقلیتی علاقوں میں چار ارب سے زائد کے ترقیاقی کام سرانجام دیئے جا چکے ہیں، اقلیتوں کے لیے 19 ہزار نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے۔ اسکے ساتھ صحت کارڈ کی صورت میں ہر خاندان کو دس لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت بہم پہنچائی جا رہی ہے، مکان کی تعمیر کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے دیگر ممالک سے کم ہے۔ 

مزیدخبریں