قائد اعظم نے ذہانت اور صلاحیت سے بر صغیر کا جغرافیہ بد ل کر رکھ دیا: عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ؒ اپنی متانت، ذہانت اور صلاحیت کی بدولت بر صغیر کا جغرافیہ بد ل کر رکھ دیا قیام پاکستان ان کی انتھک محنت اور مسلمان قوم کے ساتھ لازوال کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒبر صغیر کے وہ عظیم لیڈر ہیں جن کے طرز عمل سیاسی جدوجہد کی روشن اور منفرد مثال ہے انہوں نے بیک وقت کئی محاذوں پر مسلمانوں کی بقاء اور سلامتی اور مستقبل کی جنگ لڑی اور ہمیں پاکستان کی شکل میں ایک علیحدٰہ وطن بنا کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اصولوں سے محبت کا عملی نمونہ ہے قائد مسلم لیگ ن کا جذبہ جب الوطنی اور ملک کے لئے خدمات انہیں قائد اعظمؒ کا حقیقی نظر یاتی وارث ثابت کر تی ہیں مسلم لیگ ن کو اپنے قائد کی ثابت قدمی اصول پسندی اور ملک کے لئے بے مثال خدمات پر فخر ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...