عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا  اور نجات دہندہ ہیں : امان اللہ سوہل 

جھبراں (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند قیادت کے نتیجہ میں پاکستان کرپشن سے چھٹکارا حاصل کررہا ہے،  عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا اور نجات دھندہ ہیں جنہیں عوام نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کا مینڈیٹ دیا ہے جس کی تکمیل کی خاطر اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لاکھڑا کیا ہے، احتساب ادارے اپنا کام کررہے ہیں انہیں آئین نے جو اختیارات دیئے ہیں انہیں استعمال میں لاکر کی جانیوالی احتساب اداروں کی کاروائیاں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں ہورہیںاور انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن