شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ کے پی کے میں چند بلدیاتی حلقوں میں پی ٹی آئی کو شکست پارٹی کے بعض اندرونی امور کی وجہ ہے اس میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں نہ صوبہ کی عوام نے کسی اپوزیشن جماعت کو مقبولیت کی سند دی ہے بعض حلقوں میں امیدواروں کی سلیکشن کے فیصلے پارٹی کی فتح کی راہ میں رکاوٹ بنے جس کا اعلیٰ قیادت سے کوئی تعلق نہیں وزیر اعظم عمران خان آج بھی قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور عوام کا ان سے رشتہ اٹوٹ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ شریف خاندان کی مفاد پرستی ڈھکی چھپی نہیں خاندانی اور موروثی سیاست سے باہر نہ نکلنے والوں کو عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے شرم آنی چاہئے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں نعرے بازی کرنے والے کارکن زیادہ دیر استعمال نہیں ہوں گے جلد یہ کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں سے کنارہ کشی اختیار کر کے الٹا اس کرپٹ ٹولے کے احتساب کا مطالبہ کرتے دکھائی دیں گے۔