ظلم اور ناانصافی کا دور ختم ہوچکا:اسلم خان شیروانی 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، اپوزیشن صرف این آر او حاصل کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کا حکومت گرانے کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوسکتا، اپوزیشن کی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی سیاسی مذاق کے سوا کچھ نہیں، وزیر اعظم عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں مگر اپوزیشن ان کے ایجنڈا کے خلاف ہے، ظلم اور ناانصافی کا دور ختم ہوچکا ہے امیر اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 22 سالہ سیاسی جمہوری جدوجہد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے،پی ٹی آئی ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن