بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہے کہ ’تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ ہم نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘اس سے قبل بھی کشتیوں میں آ تشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں ماہرین حفاظت کے غیر معیاری انتظامات، بحری جہازوں کی ناقص دیکھ بھال اور ان میں مسافروں کی زیادہ بھیڑ کو ان حادثات کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں مسافر فیری میں آگ بھڑک اٹھی‘ 32 افراد ہلاک
Dec 24, 2021 | 12:19