راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،اس دوران فائرنگ کے تبالے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہیدہونےوالوں میں ں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید شامل ہیں، جن میں لانس نائیک منظر عباس کا تعلق خوشاب اور سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن کے دشمنوں کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ فرارہونےوالےدہشتگردوں کی تلاش کےلیے علاقےمیں سرچ آپریشن بھی شروع کردیاگیاہےہے۔