کویت کے ان شہریوں کو جنہوں نے نو ماہ قبل ویکیسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں لیکن بوسٹر ڈوز نہیں لگوائے ہیں ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق کویت آنے والے مسافروں کے پاس سفر سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رپورٹ ہونا لازمی ہے اور کویت آمد پر ان کو 10 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔تاہم کویت آمد کے 72 گھنٹے بعد کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔
کویت سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے ویکسین کا بوسٹر ڈوز لازمی
Dec 24, 2021 | 12:37