اسلام آباد:نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر (این سی اوسی ) کےمطابق ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 4 افرادانتقال کرگئے۔ملک بھرمیں گزشتہ روز کوروناکے 47ہزار811 ٹیسٹ کیے گئے جس کےبعدمزیدنئے 322کیسزسامنے آئےجبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.67فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں اب تک کوروناسے مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار 898ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار811 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار438،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔