گور نر پنجاب سے ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ انجیلا رائینر اور لارڈ واجد خان کی ملاقات

Dec 24, 2021 | 17:06

ویب ڈیسک

صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ الحمراء کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ڈے کی مناسبت سے انکے پیغام کو اُجاگر کرنے کی تمام کاوشیوں قابل ستائش ہیں،نوجوان نسل کو قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی طرف راغب کرنا ہمارا فرض ہے جسے حکومت پنجاب اپنے احسن اقدامات سے نبھا رہی ہے۔ ان خیال کا اظہار انھوں نے الحمراء میں قائداعظم محمد علی جناح ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہالحمراء کی طرف سے قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے،انکی خدمات کی بدولت ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے،اپنے تن من دھن کو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے وقف کر کے ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء اپنے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر اہم سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے، پوٹریٹ کا مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو محمد علی جناح کی خدمات سے روشناس کروا نا ہے۔ذوالفقا ر علی زلفی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ٗ دُنیا میں اپنی تہذیب و ثقافت کے عظیم سفیر تھے۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں