پاکستان کی حکومت اور عوام نے بنگلہ دیش کے ضلع جھلاکتھی میں مسافر بردار کشتی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم بنگلہ دیش کے برادر عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔
پاکستان کا کشتی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں اور بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت
Dec 24, 2021 | 20:03