ایوان بالا میںسری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل پر متفقہ قرارداد پیش کی۔ ۔ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا ہر قسم کی انتہا پسندی قابل مذمت ہے۔قرار داد میں کہا گیا کہ ظلم و بربریت کا بد قسمت واقعہ انتہا پسند عناصر کی ذہنیت کا مظہر ہے جو ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو پاکستان اور اسلام کے پر امن تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چیئرمین نے اپنے کلمات میں کہا کہ وہ سینیٹرز کا ایک وفد سری لنکا بھجیں گے جو پریانتھا کمارا کے خاندان کو اس قرار داد کی نقل خود حوالے کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرے گا۔سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا پر ہجوم کی طرف سے حملے کے حوالے سے تحریک پر سینٹ میں بحث کو سمیٹتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے ہجوم کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عدنان جس نے پریانتھا کمارا کی زندگی کو بچانے کی کوشش کی ہے وہ اسلام اور ملک کا حقیقی چہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شجاعت اور دلیری پر ملک عدنان کو ایوارڈ دیا گیاہے
سینیٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
Dec 24, 2021 | 21:24