اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے فےڈرل شرےعت کورٹ کے ربا کے بارے مےں فےصلہ پر عمل درآمد کے لئے راہنمائی کی فراہمی کی غرض سے سیٹئرنگ کمےٹی بنا دی ہے۔ وزےر خزانہ کمےٹی کے سرپرست ہوں گے۔ گورنر سٹیٹ بےنک کمےٹی کے سربراہ ہوں گے۔ تےرہ رکنی کمےٹی کے ممبران مےں سےکرٹری خزانہ، چئرمےن اےس ای سی پی، چئےرمےن پاکستان بےنکنگ اےسوسی اےشن، ڈپٹی گورنر سٹےٹ بےنک، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، مےر الرحمن خان، اشفاق تولہ، مےاں محمد ادرےس، عرفان صدےقی، سعےد احمد شامل ہوں گے ۔
کمیٹی قائم