واشنگٹن (نیٹ نیوز) طالبان حکومت کی طرف سے داعش جنگجوو¿ں کو افغانستان کے پاسپورٹ دیے جانے کے شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ماہرین کا کہنا ہے داعش کے جنگجو اپنی شناخت تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک ’کاو¿نٹر ایکسٹریم ازم پروجیکٹ (سی ای پی)‘ کے مطابق ان کے افسران کو رپورٹس موصول ہو رہی ہیں طالبان دہشتگردوں کو پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔ سی ای پی کا کہنا ہے اس طرح افغانستان سے نکلنے والے دیگر غیر ملکی دہشتگردوں کی شناخت مشکل ہوگی کیونکہ وہ افغان پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہوں گے۔ یاد رہے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈیبوراہ لیونز نے خبردار کیا تھا طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد داعش افغانستان میں تیزی سے زور پکڑ رہی ہے۔
امریکی تھنک ٹینک