مریضہ کی دوران علاج ہلاکت، پرائیویٹ ہسپتال پر 10لاکھ جرمانہ عائد


اسلام آباد(نا مہ نگار)مریضہ کی دوران علاج ہلاکت پر اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال پر 10لاکھ جرمانہ عائد۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیااسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نازیہ اسلم نامی شادی شدہ خاتون کو آپریشن کے بعد پین کلر دینے کے بجائے اینستھیزیا کا انجکشن لگا دیا گیا،اسپتال کی نرس کی جانب سے غلط دوا دئیے جانے کی وجہ سے خاتون کی ہلاکت ہوئی، اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی انکوائری اور اسپتال کی اپنی انکوائری سے بھی اسپتال کی غفلت ثابت ہوئی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کا آپریشن بھی کنسلٹنٹ سرجن کے بجائے ایک ٹرینی ڈاکٹر نے کیا، پاکستان میڈیکل کمیشن آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس دو سال کیلئے معطل کر چکاہے، پاکستان نرسنگ کونسل کو بھی نرس کے خلاف بھی ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے جاں بحق خاتون کا شوہر اسپتال انتظامیہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ چلا سکتا ہے، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹیراولپنڈی جنرل اینڈ ڈینٹل اسپتال کی انتظامیہ نے موقف دینے سے انکار کردیاہے۔
 جرمانہ عائد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...